![]() |
پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ 2022 کی تمام ٹکٹیں فروخت |
پاک بھارت کرکٹ صرف ایک میچ ہی نہیں بلکہ ایک جنگ ہوتی ہے
دونوں روایتی حریف جب بھی آپس میں ٹکراتے ہیں تو ان گھمسان کا رن پڑتا ہے اس
بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں شروع ہوتے ہی چند ہی سیکنڈز
میں تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو کہ
سال 2022 میں کھیلا جائے گا۔ویسے تو تمام میچ ہی اہم ہوتے ہیں لیکن جس
میچ پر ساری دنیا کی نظریں ہوتی ہیں وہ ہوتا ہے پاک بھارت ٹاکرا جو
کہ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا۔ اسی لئے اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین بے
تاب نظر آتے ہیں اہس ہی صورتحال دیکھنے کو ملی جب آسٹریلیا کے شہر ملبورن
میں ملبورن سٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لئے
شروع ہوئیں تو چند سیکنڈز میں ہی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔آپ کو بتاتے
چلیں کہ ملبورن سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائی بیٹھ سکتے ہیں تو
اب انتظار ہے اس ٹاکرے کا جو ملبورن سٹیڈیم آسٹریلیا میں کھیلا جائے
گا جب دو روایتی حریف آپس میں ٹکرائیں گے
No comments:
Post a Comment