australia cricket team tour in pakistan |
شائقینِ کرکٹ کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستانی سر زمین پر قدم رکھ رہی ہے۔
پاکستانی کرکٹ کے لئے یہ تاریخی موقع ہے اور آسٹریلیا کا تاریخی دورہ جو آسٹریلیوی ٹیم نے پاک سر زمین پر قدم رکھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینیئر رہنماؤں نے آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔
کینگروز ٹیم دو دن تک بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے جہاں پوری ٹیم اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر کینگروز پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکورٹی کے لئے سخت انتظام کیے گئے ہیں سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے اور رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
جہاز میں سوار آسٹریلیا کی ٹیم بہت خوش دکھائی دی جہاں انہوں نے تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا آسٹریلوی ٹیم کی یہ تصاویر کرکٹ لورز میں بہت پسند کی جا رہی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
No comments:
Post a Comment