Subscribe Us

Breaking

Wednesday, February 23, 2022

بابا وانگا کی 2022ء کی پیشگویاں

بابا وانگا کی 2022ء کی پیشگویاں

بابا ونگا کی 2022ء کے حوالے سے  پیشنگوئیاں
بابا ونگا کی 2022ء کے حوالے سے  پیشنگوئیاں

انسان ہمیشہ سے اس کوشش میں رہا ہے کہ اسے آنے والے حالات کے بارے میں پتہ چل جائے تا کہ وہ بہتر طور پر اس کی تیاری کر سکے، نجومیوں کا پیشہ اس حوالے سے اپنے تجربات اور ستاروں کی چال کے ذریعے سے اپنی پیشن گوئیاں کرتا رہتا ہے۔جو کافی حد تک درست بھی ہوتی ہیں ایسی ہی بہت سی پیشن گوئیاں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف زمانہ ایک نجومی خاتون بابا ونگا نے کی ہیں جو کہ کافی حد تک درست بھی ثابت ہو چکی ہیں،اب 2022کو لے کر بھی بابا ونگا نے بہت سی پیشن گوئیاں کی ہیں جو کس حد تک درست ہوتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


کہا جاتا ہے کہ بابا ونگا کی تقریباً پچاسی فیصد پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوتی ہیں ان کی کی جانے والی پیشگوئیوں میں سے سانحہ چرنوبل سچ ثابت ہوئی۔اس کے علاوہ شہزادی لیڈی ڈیانا کی موت کی پیشنگوئی بھی سچ ثابت ہوئی اس کے علاوہ سویت یونین کے انہدام کی پیشن گوئی بھی بابا ونگا نے کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔ایسی اور بہت سے واقعات ہیں جن کی باںا ونگا  نے درست پیشن گوئی کی۔


بابا ونگا جن کو بلقان کا نوسٹرا ڈیمس بھی کہتے ہیں 2022 کے حوالے سے اپنی زبردست اور خوفناک پیشن گوئیوں کی سے پوری دنیا کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔   2022 کے حولے سے ان کی اہم پیشن گوئی ہے کہ 2022 میں ایک نئی وبا  پھیلے گی اور اس کے ساتھ ساتھ خلائی مخلوق کے حملے کا کی پیشن گوئی بھی باںا ونگا نے کی ہے۔


یہاں پر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی کچھ اس قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا،ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے ایک نئی وبا پھوٹ سکتی ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ابھی سے ہی اس پر سرمایہ کاری کی  جائے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

bill gates
bill gates


بلغاریہ کی بابا ونگا جن کا پورا نام وانگلیاگیسٹرووا ہے جو 1911میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں۔ان کی وفات 1996میں ہوئی۔وہ جڑی بوٹیوں کا وسیع علم رکھنے والی حکیم اور مذہبی پیشوا بھی تھیں انہوں نے 5079تک کی پیشنگوئیاں کی تھیں اس کے بعد ان کا خیال تھا کہ دنیا س کے بعد ختم ہو جائے گی  یہ 12سال کی عمر میں ہی مکمل طور پر نابینا ہو چکی تھیں ۔بابا وانگا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے اس کی بینائی ختم ہونے کے بعد ایک قیمتی تحفہ دیا جس کی وجہ سی وہ مستقبل کی پیشن گوئیاں کرنے کی ماہر بنی ہیں۔


بابا ونگا نے 2022کے حوالے سے خوفناک پیشن گوئیاں کر رکھی ہیں جن میں پانے کے شدید بحران کے ساتھ ساتھ خلائی مخلوق کا حملہ بھی ہے،ان کی پیشن گوئی کے مطابق 2022میں سائنسدان روس کے علاقوں خصوصاً سائبیریا کے گلیشیئر میں ایک شدید مہلک وائرس دریافت کریں گے جو کہ وہی۔ پر پھنس کر جم جائے گا لیکن گلوبل وارمنگ کے ذریعے یہ زمین پر پھیل جائے گا جس سے پوری انسانیت کو شدید خطرہ ہو گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 2022 میں مختلف فدرتی آفات اور شدید موسم کی ذد میں آئے گی اور مختلف مقامات پر زلزلوں،سیلاب،آگ اور طوفانوں کی وجہ سے زندگی کا وجود ممکن نہیں رہے گا۔ریاست متحدہ ہائے امریکہ کے بارے میں بھی بابا ونگا نے کہا کہ امریکہ کو  برف کے طوفانوں کا بھی شدید خطرہ رہے گا۔


بابا ونگا نے یہ بھی کہا کی مختلف ممالک کو درجہ حرارت کے بڑھنے کا بھی سامنا رہے گا جن میں اسکینڈے نیوین کے ممالک شامل ہیں اس کے علاوہ یورپی براعظم سیلاب سے بھی شدید متاثر ہوں گے۔براعظم آسٹریلیا کے ںارے میں بھی انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا آگ کہ لہروں کی ذد میں رہے گا مزید بابا ونگا نے کہا کہ 202 میں علمی طور پر ٹڈی دل کے پھیلنے کا خطرہ بھی ہے جس کے باعث  پوری انسانیت کو غربت اور بھوک افلاس کا سامنا کرنا پڑے گااور دنیا خشک سالی کا شکار بھی ہو سکتی یے۔

بابا وانگا کی یہ پشین گوئیاں کس حد تک درست ہوتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی فیصلہ کرے گا۔ 

No comments:

Post a Comment