winter vacation in school education Punjab |
گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کیا ہے۔کو ویڈ کی وجہ سے تعلیمی سیشن بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے تعلیمی سیسن میں ایک ماہ کی توسیع بھی کر دی ہے۔
تعلیمی سال 2022-23 کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال تعلیمی سیشن جو کہ 31مارچ کو ختم ہونا تھا اب اس کو بڑھا کر 31مئ تک کر دیا گیا ہے۔نیا تعلیمی سال اب یکم اگست 2022سے لے کر 31مارچ 2023 تک کا ہو گا۔بچوں کو صرف دو ماہ کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
ایک اور اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو 50لاکھ بچوں کو جو سکولوں سے باہر ہیں ان کو تعلیم دینے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید چار ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔اس کے لئے تین ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تمام سکولوں کی اپ گریڈیشن کا تمام کام نئے مالی سال میں ہی کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment