روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے روس اور یوکرین میں
بہت دنوں سے شدید تناؤ کی کیفیت چل رہی تھی لیکن آج روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے اس حملے کو عالمی سطح پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس حملے کے نتیجے میں عالمی سطح پر بہت سے اثرات مرتب ہوں گے چاہے وہ کوئی بھی شعبہ ہو ہو اس پر اس جنگ کے بہت زیادہ اثرات نمایاں ہوں گے۔ تمام عالمی رہنماؤں نے روس کے اس قدم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے سے حل کرنا چاہیے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کافی عرصے سے چل رہے تھے روسیوکرین کو نیٹو میں شمولیت سے منع کر رہا ہے اور اس کے علاوہ روسی سرحد کے ساتھ کچھ علاقے بھی روس اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے روس اور یوکرین میں کافی دیر سے تنازعہ چل رہا ہے آج روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی افواج کو حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد روسی افواج نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے یوکرین نے بھی ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
یوکرین نے بیان جاری کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے ملک کی مشرقی سرحد پر گولہ باری شروع کر دی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے مختلف ہوائی اڈوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔یوکرین کی فضائیہ روسی حملے کو پسپہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روس کے اس حملے کے عالمی منڈی پر بہت زیادہ اثرات نمایاں ہو رہے ہیں جیسے ہی اس حملے کی خبر ملی اس حملے سے پہلے بھی عالمی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار تھی اس حملے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ تیزی کے ساتھ نیچے آئی ہے اس کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں بھی بہت تیزی کے ساتھ نیچے آئی ہیں بٹ کوائن نے بھی تیزی سے کریش کرنا شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہونے کا امکان موجود ہے۔
عالمی رہنماؤں کی مداخلت کے باعث اگر روس اور ہوکرین میں بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہو جائیں تو امید ہے کہ حالت ٹھیک ہو جائیں گے ورنہ پوری دنیا پر اس جنگ کے شدید اثرات مرتب ہوں گے آنے والے دنوں میں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
No comments:
Post a Comment