Subscribe Us

Breaking

Thursday, February 3, 2022

جیمنائی الیکٹرک بیٹری کا خالق ایک پاکستانی

mujeeb ijaz,jeminai batery founder
mujeeb ijaz,jeminai batery founder
 ا


 گذشتہ دن دنیا کی مشہرو و معروف شخصیت "ایلون مسک" جس کی گاڑیوں کی بہت بڑی کمپنی 'ٹیسلا' کے نام سے مشہور ہے۔ ٹیسلا کی جانب سے دنیا کی سب سے طاقتور ترین الیکٹرک بیٹری کو اپنی گاڑی میں متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بیٹری جو "جیمنائی" بیٹری کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اس کا صرف ایک چارج ہی کسی بھی الیکٹرک گاڑی کو 1200کلو میٹر کا لمبا سفر کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کے لئے بنائی گئی اس بیٹری کی خاص بات یہ ہے کہ اسی سال دنیا کی یہ طاقتور ترین بیٹری کو ایجاد کرنے والا یہ موجد ایک پاکستانی ہے جن کا نام "مجیب اعجاز"ہے۔مجیب اعجاز امریکہ میں "ون نیکسٹ انرجی" (one next energy)کے نام سے ایک کمپنی چلا رہے ہیں جو دن بہ دن تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔مجیب اعجاز نے جیمنائی بیٹری ایجاد کر کے 21ویں صدی میں ہونے والی اہم ایجادات میں سے ایک کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔پاکستانی مجیب اعجاز کی اس کمپنی کی بنیاد ہی اسی پر رکھی گئی ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے لئے ایک ایسی بیٹری تیار کرے جو ایک دفعہ چارج ہو کر زیادہ سے زیادہ سفر کے قابل بنا سکے۔اور انرجی کے اس مسئلے کو حل کرے اور مبیب اعجاز نے یہ کر دکھایا۔

مجیب اعجاز کی ذات کی بات کی جائے تو خود ان کے پاس اتنا زیادہ سرمایہ نہیں تھا جس کو لگا کر وہ اس قسم کی جدید ترین بیٹریاں تیار کر سکے،لیکن انہوں نے اپنا یہ منصوبہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور دنیا کے دوسرے امہر ترین شخص "جیف بیزوس" کے سامنے رکھا ان کو یہ منصوبہ بیت پسند آیا اور انہوں نے مجیب اعجاز کی اس کمپنی میں پچیس ملین ڈالر جو کہ پاکستانی تقریباً 4ارب پچاس کراڑ روپے بنتے ہیں کی سرمایہ کاری کی اور مجیب اعجاز نے ان کے اس سرمایے سے ان دونوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا۔

مجیب اعجاز کی اس جیمنائی بیٹری کو دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا کے لئے منتخب کرنا بہت بڑی کامیابی ہے یہ کامیابی نہ صرف مجیب اعجاز کے کئے ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لئے یہ باعث فخر ہے۔کیونکہ آج ہم دیکھیں تو امریکہ کی کوئی بھی ٹیک کمپنی ہو جس کا آپ نے نام سن رکھا ہو ایس زیادہ تر کمپنیوں کے سی ای اوز کا تعلق بھارت سے ہے۔اب آپ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کو یہ دیکھ لیں جس کے سی ای او "سندر پیچائی" کا تعلق بھارت سے ہے جو کہ بجارت کے ایک عام سے گھرنے میں پیدا ہوئے اور اپنی بے پناہ محنت اور لگن سے آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی کے سی ای او بن چکے ہیں جو صرف ایک مہینے کا 36کروڑ روپے سے زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور بہت بڑی ٹیک کمپنی جس کا نام مائیکروسافٹ ہے جس کے بانی بل گیٹس ہے اس کا سی ای او بھی ایک بھارتی ہے جس کا نام 'ستیاناڈیلا' ہے۔ اور یہ مائیکروسافٹ سے ماہانہ 44 کروڑ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔ اسی طرح اور بہت سی مثالیں ہیں جو بیان کی جا سکتی ہیں۔

لیکن ہمارا مقصد آج ’مجیب اعجاز‘ کے بارے میں بات کرنا اور ان کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔ جنہوں نے دنیا کی سب سے زیدہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی گاڑیوں کی کمپنی ’ٹیسلا‘ کیلئے ایک ایسی چیز تیار کر دی ہے ، جسے ’ٹیسلا‘ نے اپنی گاڑیوں میں بڑے فخر سے متعارف کروایا ہے۔ مجیب سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ایپل‘ Apple میں بطور سینئر ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، علاوہ ازیں وہ امریکی گاڑی ساز کمپنی ’فورڈ‘ Ford سے بھی وابستہ رہے۔انہوں نے فورڈ کیلئے الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیاں بھی تیار کیں- مجیب 30مختلف اقسام کی بیٹریوں سے متعلق ٹیکنالوجیز بھی تیار کر چکے ہیں اور ’جیمینائی بیٹری‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ ٹیسلا کی جانب سے مجیب اعجاز کی ایجاد کردہ ’جیمینائی بیٹری‘ کا تجربہ ’ٹیسلا ماڈل ایس‘ میں کامیابی سے کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد اِس بات کی امید ہے کہ ’کیا موٹرز‘، ’مرسیڈیز‘، ’فورڈ‘ اور دیگر الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں بھی اِس نئی اورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہاتھوں ہاتھ لیں گی، جس سے مجیب اعجاز کی کمپنی ’ون نیکسٹ انرجی‘ ممکن ہے کہ آنے والے چند برسوں میں ملین ڈالرز کا کاروبار کرے۔

مجیب اپنی ایجاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس دور میں ایک دفعہ چارج میں تقریبا 480 کلومیٹر چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں صارف کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتیں۔اس کے لئے ہمیں ایک اس قسم کی ہائبرڈ بیٹری کی ہی ضرورت تھی جو ایک تو ماحول دوست ہو اور دوسرا بجلی بھی بہت کم استعمال کرتی ہو اور پھر اس قابل بھی ہو کہ وہ ایک ہزار سے بارہ سو کلا میٹر وہ بھی صورف ایک چارج میں کرنے کے قابل ہو۔

مجیب اعجاز پاکستانیوں کے لئے ایک رول ماڈل اور مثبت چہرہ ہیں جن کے کئے ہم ہڈن فگر کی اصطلاح بھی استعمال کر سکتے ہیں یعنی ایسا شخص جو گمنامی میں رہ کر بھی بہت بڑے کارنامے سر انجام دے رہا ہے۔مجیب ارجاز ایک بہترین ٹیلنٹ ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر تمام ٹیکنالوجی مارکیٹ میں جگمگا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے آمین ثم آمین۔
mujeeb ijaz,jeminai batery founder
mujeeb ijaz,jeminai batery founder



No comments:

Post a Comment