Subscribe Us

Breaking

Thursday, February 24, 2022

روسی اور یوکرینی جنگ کے کرپٹو کرنسیز پر اثرات

روس اور یوکرین کی جنگ کے کرپٹو کرنسیز پر اثرات,bitcoin
روس اور یوکرین کی جنگ کے کرپٹو کرنسیز پر اثرات

روس کے یوکرین پر حملے کے ساتھ جہاں پر دنیا بھر کی تمام منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے وہیں پر کرپٹو کرنسیز کی مارکیٹ بھی تیزی کے ساتھ نیچے آئی ہے۔

جیسا کہ بہت دنوں سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ روس اور یوکرین میں شدید تناؤ کی صورتحال ہے جس کے باعث تمام عالمی منڈیوں میں بھی شدید تناؤ دیکھا جا رہا تھا دنیا کی تمام سٹاک مارکیٹس بھی تناؤ کا شکار رہی تھیں تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے اور اگر ہم روس کی سٹاک مارکیٹ کو دیکھیں تو وہ بھی بری طرح سے نیچے آئی ہے اسی طرح تمام ممالک کی مارکیٹس بھی تیزی کے ساتھ نیچے آئی ہے پچھلے کچھ دنوں سے یہی تناؤ کی کیفیت جاری تھی لیکن آج روس کا یوکرین پر پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی تمام مارکیٹس ایک دم سے نیچے آئی ہیں۔

اس حملے کے ساتھ ہی کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے بٹ کوائن کی قیمت نے ایک دم سے کریش کیا ہے نا صرف بٹ کوائن بلکہ باقی تمام کوائن کی بھی یہی صورتحال ہے۔انویسٹرز تیزی سے اپنا پہسی کرپٹو کرنسیز سے نکال رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹ کریش کر رہی ہے۔ بٹ کوائن جو چند دن پہلے 45ہزار پر ٹریڈ کر رہا ےھا اور اس کے ساتھ ساتھ باقی تمام کوائن بھی بہت اچھا رنگ دکھا رہے تھے لیکن جیسے ہی روس اور یوکرین کے تنازع نے زور پکڑا تو مارکیٹ نیچے آنا شروع ہو گئی لیکن پھر بھی کچھ حد تک بہتری تھی لیکن جیسے ہی روس نے یوکرین پر حملے کا اعلان کیا مارکیٹ جو 39ہزار پر کھڑی تھی اس نے تقریباً 34ہزار تک کریش کر گئی اور بٹ کوائن کے کریش ہوتے ہی باقی کوائن بھی تیزی کے ساتھ اپنی قیمت کھونے لگے۔ قیمتوں کے یوں اچانک گرنے سے بہت سے لوگ اس وقت نقصان میں ہوں گے لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر تو آپ سپاٹ ٹریڈرز ہیں تو آپ کو نہ تو پینک ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی پریشان ہونے کی ضرورت ہے آپ اپنے کوائن کو ہولڈ کر کے رکھیں بیچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر بیچیں گے تو یہ نقصان آپ کبھی پورا نہیں کر سکیں گے ہم آپ کو بتائیں گے کہ قیمتیں دوبارہ کب اوپر جائیں گی،

لیکن اگر آپ فیوچر ٹریڈرز ہیں تو آپ کے لئے صورتحال پریشان کن ہے۔

اس وقت تمام ٹریڈرز کے ذہن میں صرف یہی بات گھوم رہی ہے کہ کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں دوبارہ کب اوپر جائیں گی تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک انویسٹرز کرپٹو میں انویسٹ کرنے سے زیادہ اپنا پیسا کہیں اور انویسٹ کرے گا جہاں پر کوئی بھی رسک نہ ہو مثلا گولڈ میں جس کی قیمت تیزی سے اوپر جا رہی ہے۔

لیکن ہم آپ کو ایک اچھی خبر بھی بتاتے چلیں کہ یورپی یونین کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں روس اور یوکرین کی صورتحال کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا جائے گا اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہوتی ہے تو آپ دیکھیں گے کہ مارکیٹ ایک دم سے اوپر آئے گی اور آپ کا سارا نقصان منافع کی صورت میں آپ کے والٹ میں آنا شروع ہو جائے گا۔

اس وقت بھی آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ قیمتیں اوپر آ رہی ہیں بٹ کوائن 39ہزار کی ویلیو کو چھو رہا ہے جو کہ اس کی ایک مضبوط دیوار ہے اس کو توڑے گا تو آگے 40ہزار کی ایک اور مضبوط دیوار ہے اگر اس کو بھی بریک کر دیتا ہے تو پھر ہم دیکھیں گے کہ بٹ کوائن اپنا سفر 50k کی جانب شروع کر دے گا۔لیکن یہ دوبارہ نیچے آئے گا ابھی اس بات کو مد نظر رکھ کر ہی آپ اس کو خریدیے گا۔دوسرے کوائن بھی بٹ کوائن کے ساتھ ہی اوپر جائیں گے تو ان میں بھی انٹری آپ بٹ کوائن کی صورتحال دیکھ کر ہی لیجئے گا۔ 

No comments:

Post a Comment