Subscribe Us

Breaking

Thursday, February 17, 2022

این ایف ٹی کیا ہے؟

این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟,open sea create nft
این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟

این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟این ایف ٹی (NFT) کیسے بنائی جاتی ہے، این ایف ٹی (NFT) کیسے بکتی ہے اور این ایف ٹی بکتی کیوں ہے یہ کیا بلا ہے جس سے لوگ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کما رہے ہیں ملین ڈالرز کی گیم چل رہی ہے وہ بھی بغیر کسی پیسے کے جی ہاں بغیر کوئی پیسا لگائے اپنی جیب میں سے ایک روپیہ لگائے بغیر لوگ ملین ڈالرز کما رہے ہیں۔لوگ کیسے کما رہے ہیں  کیسے اس کو بنانا اور بیچنا ہے ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔

سب سے پہلے ہم بات کریں گے کہ "این ایف ٹی(NFT) ہوتی کیا ہے؟" پھر اس کے بعد ڈسکس کریں گے کہ یہ کیوں بکتی ہے؟ کیوں کہ یہ دونوں چیزیں بہت اہمیت رکھتی ہیں جب تک آپ کو یہ پتہ نہیں چلے گا کہ این ایف ٹی کس بلا کا نام ہے اور یہ کیوں بکتی ہے تب تک آپ اس کو نہ تو سمجھ سکیں گے نہ اس پر کام کر کے اس سے لاکھوں ڈالرز کما سکیں گے۔

این ایف ٹی(NFT) مخفف ہے "Non fungible token" کا کس مطلب آسان زبان میں یہ ہے کہ جس کا کوئی متبادل نہ ہو یعنی میری ذات ہے یا آپ ہیں تو آپ کا کوئی متبادل نہیں ہے اس کے مقابلے میں کوئی موبائل ہے کوئی لیپ ٹاپ کوئی چاکلیٹ ہے تو اس کا متبادل موجود ہے لیکن جو چیز میری ہے اس کا مالک کوئی دوسرا نہیں ہے وہ این ایف ٹی ہے مثال کے طور پر میں نے اپنے ہاتھ سے ایک تصوہر بنائی کسی بھی چیز کی تو وہ صرف میری ہو گی کوئی دوسرا سکا مالک نہیں ہو گا اس کا مالک صرف میں ہوں اس کے تمام حقوق میرے پاس ہیں اس طرح کی چیز کو ہم non fungible کہیں گے۔ 

لیکن جب ہم بات کرتے ہیں "non fungible token" کی تو اس میں پھر بلاک چین (block chain) کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اب بلاک چین کیا ہے اس کے بارے میں بھی ہم آپ کو آسان الفاظ میں سمجھا دیں گے،لیکن یہاں پہ این ایف ٹی کا مقصد کیا ہے،فرض کریں آپ نے ایک مکان یا کوئی گاڑی خریدی تو آپ نے اس کی رجسڑی وغیرہ کروا کر وہ مکان یا گاڑی یا کوئی بھی چہز ہو وہ اپنے نام کروا لی تو آپ اس چیز کے مالک بن جائیں گے اسی طریقے سے پوری دنیا کے اندر یہ ایک ٹرینڈ کام کرتا ہے کہ کوئی بھی چیز جیسا کہ کوئی تصویر کوئی ہاتھ سے بنی ہوئی چیز کوئی انیمیشن، کوئی ویڈیو یا کوئی میوزک بھی ہو سکتا ہے غرض کوئی بھی چیزہو سکتی ہے بس اس کا مالک کسی اور کو بنانا ہے جو اس کو لینے میں دلچسپی رکھتا ہو تو وہ چہز آپ اس کو دے دیں گے آپ اس کے بدلے میں اس چیز کے جتنے پیسے رکھیں گے وہ آپ کو اس کے اتنے پیسے دے دے گا پیسے آپ اپنی مرضی سے جتنے چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ تو یہ ہوتا ہے سارا کھیل این ایف ٹی کا جو یقیناً آپ کو سمجھ میں آ گئی ہو گی۔

اب یہاں پر آپ کے ذہن میں ایک بات ضرور گردش کر رہی ہو گی کہ یہ این ایف ٹی بکتی کیوں ہے ؟ کون پاگل ہے جو اتنے پیسوں میں آپ کی کوئی بنائی ہوئی چیز خریدے گا تو جناب آپ نے یہ محاورہ تو سن ہی رکھا ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا جو چیز انسان کو پسند آ جائی وہ اپنے دل کی تسلی کے لیے اس کو خرید لیتا ہے کہ وہ اس کا مالک ہے بس یہ ایک سبب ہے این ایف ٹی کے بکنے کا۔آپ کو یاد ہو گا کی جاوید میانداد نے شاجہ میں انڈیا کے خلاف جس بیٹ سے آخری بال پہ چھکا مارا تھا وہ بیٹ لاکھوں ڈالرز میں بکا تھا تو اس بیٹ نے اس خریدنے والے کو کیا دیا کچھ بھی نہیں صرف ایک دل کے سکون کے کئے کہ میں اس چیز کا مالک ہوں بس اس کے علاوہ اور کچھ نہیں جب لوگوں کے پاس پیسا ہوتا ہے تو وہ پھر سکون اور اطمینان ڈھونڈتے ہیں وہ سکون ان کو ایسی ہی چیزوں سے حاصل ہوتا ہے۔تو اب آپ کو این ایف ٹی کا بیک گراؤنڈ سمجھ آ گیا ہو گا۔
اب ہم چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آپ این ایف ٹی کو کس طرح بنائیں گے اور اس کو کیسے اور کہاں پر بیچیں گے۔
تو اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو ایک ڈیجیٹل والٹ کی ضرورت ہو گی جس کا نام میٹاماسک (Metamasc)ہے۔نیچے دی گئی تصوہر میں آپ اس کا انٹرفیس دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کس طرح سے آپ کے سامنے آئے گا آپ نے اس کی Extension کو ڈائونلوڈ (download) کر لینا ہے اور اس پر اپنا اکاؤنٹ بنا لینا ہے۔
how to create metamask account
این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟


آپ کو بتاتے چلیں کہ میٹا ماسک ایسے ہی ہے جیسے آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے تو اس کا اکاؤنٹ آپ نے کیسے بنانا ہے اس کے لئے آپ یوٹیوب کا سہارا لے سکتے ہیں جہاں پر آپ جا کر لکھیں گے کہ میٹا ماسک کا اکاؤنٹ کیسے بناتے ہیں تو آپ کو بہت سی ویڈیوز مل جائیں گی جب آپ اپنا ڈیجیٹل والٹ بنا لیں گے تو اس کے بعد آپ اپنی این ایف ٹی کو بیچیں گے جو بھی چیز آپ کے ہاس موجود ہے آپ اس کو بیچ سکتے ہیں اس کے لئے جو سب سے اچھی اور پہلی بہترین ویب سائٹ ہے وہ ہے اوپن سی(open sea) جہاں پر آپ اپنی این ایف ٹی کو بیچ سکتے ہیں۔
اوپن سی (open sea) کا انٹر فیس آپ کو نیچے دی گی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟,open sea create account
این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟

این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟,open sea create nft
open sea


اوپن سی پر کیسے این ایف ٹی بیچنی ہے کیسے اس کا اکاؤنٹ بنانا ہے اس کے لئے آپ ایک بار پھر یوٹیوب کا سہارا لے سکتے ہیں جہاں پر آپ کو بہت سی ویڈیوز مل جائیں گی جن کو دیکھ کر آپ اوپن سی پر اپنی این ایف ٹی بیچنے کے لیے لگا سکتے ہیں.
این ایف ٹی (NFT) کیا ہے؟,open sea create nft
open sea create account


ہمیں امید ہے کہ اب آپ کو این ایف ٹی کے بارے میں بہت سا علم مل چکا ہو ھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی بہت جلد اپنی این ایف ٹی بیچنے کے لئے لگائیں گے اور اس سے پیسہ کمائیں گے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں کہ آپ اس میدان میں کامیاب ہوں۔

No comments:

Post a Comment