Subscribe Us

Breaking

Sunday, February 27, 2022

کون جیتے گا پی ایس ایل کا سیزن 7؟

psl season 7


انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ایک نیا چمپئن بنے کو ہے بے تاب کون ہو گا چمپئن، کیا ہو گا لاہور قلندر چمپئن جو شاہین آفریدی کی قیادت میں گراؤنڈ میں اترے گی یا پھر ملتان سلطان جو محمد رضوان کی قیادت میں کھیلے گی۔

ایس ایل سیزن 7 کا فائنل میچ جو قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں پی اسی ایل کی چھ میں سے 2 ٹیموں نے زبردست مقابلوں کے بعد کوالیفائی کیا۔

دونوں ٹیمیں بہت اچھی فارم میں ہیں دونوں ٹیموں کے پاس شاندار پلیئرز موجود ہیں جو میچ کو جتوانے کی پوری پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق ٹاس بہت اہم رول ادا کرے گی جو ٹیم ٹاس جیتے گی یقینی طور پر پہلے بیٹنگ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے اگر بہترین پلیئرز کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے پاس بہت اچھے بیسٹمیں اور بالرز موجود ہیں۔

لاہور قلندرز کی بات کی جائے تو ان کے پاس جو اہم پلیئرز ہیں جو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان میں فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ ،کپتان شاہین آفریدی،ڈیوڈ ویزے اور ہارث رؤف شامل ہیں۔

ملتان سلطان کے اہم پلیئرز کی بات کریں تو ان میں سب سے پہلے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، ریلی روسو،شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں بہت اچھی تیاری کے ساتھ مہدان میں اتریں گی جو آج کے دن اچھا کھیلے گی اور پریشر کو اچھے طریقے سے سنبھالے کی وہی کامیاب ہو گی تاہم لاہور قلندر کو ہوم گراؤنڈ ہونے کا فائدہ ہو سکتا ہے ۔

کون ہو گا پی ایس ایل سیزن 7 کا نیا چمپئن اس کے لئے کرنا ہوگا آج رات تک کا انتظار۔۔ 

No comments:

Post a Comment