Ahson Ramzan new world snooker champion |
پاکستان سنوکر کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا ۔
پاکستان کے احسن رمضان نے صرف 16سال کی عمر میں یہ اعزاز پاکستان کے نام کیا۔اور اس کے ساتھ ہی احسن رمضان سب سے کم عمر ترین سنوکر کے عالمی چیمپئن بھی بن گئے ہیں جو کہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنوکر عالمی چمپئن شپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری تھی جس میں تمام عالمی پلئرز شامل تھے لیکن 4فائنلسٹ میں سے تین پاکستانی اور ایک ایرانی تھا۔
فائنل مقابلہ پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے سینیئر سنوکر پلیئر احمر سوکوش کے درمیان تھا جس میں احسن رمضان نے اپنے ایرانی حریف کو شکست دی اور سنوکر کے کم عمر ترین عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
مقابلے کی تفصیلات آپ کو بتاتے چلیں کہ احسن رمضان نے آخری فریم میں ایرانی حریف کو شکست دی۔دونوں پلیئرز کے درمیان 5-5 فریم سے مقابلہ برابر رہا لیکن گیارہویں اور آخری فریم میں احسن رمضان نے اپنے حریف کو شکست دے کر مقابلہ 5کے مقابلے میں 6 فریم سے جیت لیا۔ اپنی اس جیت کے ساتھ ہی احسن رمضان نے سجدہ شکر ادا کیا اور خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔
احسن رمضان ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا سوشل میڈیا صارفین احسن رمضان کو مبارک باد دیتے اور اس کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔
No comments:
Post a Comment