Subscribe Us

Breaking

Saturday, March 26, 2022

ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان

ایشیا کپ 2022ء 

ایشیا کپ 2022مکمل شیڈول،asia cup2022announced,asiacup,ایشیاکپ،asia cup 2022 starting date,asia cup 2022 venue,pakistan cricket,pak india asia cup,
Asia cup 2022 schedule announce

کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ2022ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ کے حوالے سے دیکھیں تو یہ سال بہت مصروف جارہا ہے خصوصاً پاکستان کے حوالے سے دیکھیں تو پاکستان میں اس وقت آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کر رہی ہے خبر یہ بھی ہے کہ انگلینڈ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد کرکٹ ورلڈکپ T20 بھی ہونے والا ہے اور اب ایشیا کپ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے.پچھلے دو سال سے یہ منسوخ ہوتا آ رہا ہے لیکن اب اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ اسی سال 27اگست سے لے کر 11ستمبر تک جاری رہے گا۔اس کے فوراً بعد اکتوبر میں ورلڈ کپ T20 آسٹریلیا میں شروع ہو جائے گا اس حوالے سے یہ کپ ٹیموں کے لئے بہت فائدے مند ہو گا کیونکہ اس دفعہ ایشیا کپ کا فارمیٹ بھی T20 رکھا گیا ہے کیونکہ ایشیا کپ کا فارمیٹ ہت سال تبدیل کیا کاتا ہے پچھلی دفعہ یہ ODI فارمیٹ پہ کھیلا گیا تھا اس لیے اس دفعہ T20 فارمیٹ رکھا گیا ہے۔

اس کی میزبانی کے حوالے سے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کر رہا ہے خبریں گردش میں تھیں کہ پاکستان اس کی میزبانی کرے گا کیکن بھارتی ٹیم نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنا پڑا۔ نیوٹرل وینیو کی بھی تجاویز تھیں لیکن بالآخر پکستان کی باہمی رضا مندی سے اس بار سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی سونپی گئی ہے لیکن ایشین کرکٹ کونسل نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 2023ء میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور پالستان میں ہی منعقد ہو گا جو کہ ODI فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اور یہ پاکستانی کرکٹ کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔

اب آپ کو ٹیموں کے حوالے سے بتاتے چلیں کہ کون کون سی ٹیمیں اس کپ میں شرکت کر رہی ہیں تو اس بار چھ ٹیمیں ایشیا کپ میں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ،سری لنکا ، بھارت ،افغانستان ،بنگلہ دیش جبکہ چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اس کے لئے اپریل میں کوالیفائی راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ یہ راؤنڈ جن ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ان میں سنگا پور ،یو اے ای ،ہانگ کانگ اور کویت شامل ہیں ہیں۔ ان چاروں ٹیموں میں سے ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔ اس طرح اس دفعہ چھ ٹیمیں ایشیا کپ کا حصہ بنیں گی۔اور اس ایشیا کپ کی خاص بات پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا کہونکہ پچھلے ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی اور اس دفعہ بھارت یقیناً بدلہ لینے کی کوشش کرے گا تو یہ تو آنے عالا وقت ہی بتائے گا کہ کون کس کو شکست دے گا۔جو بھی جیتے ہارے لیکن کرکٹ اچھی دیکھنے کو ملے گی اور یہی بات کرکٹ کے شائقین کے لئے لیے خوشی کا باعث بنے گی۔ 

No comments:

Post a Comment