Subscribe Us

Breaking

Friday, March 11, 2022

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ اور اس سے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ اور اس سے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟


کرپٹو کرنسی کیا ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں آج ہم آپ کو تفصیل کے ساتھ بتائیں گے کہ آخر یہ کرپٹو ہے کیا چیز۔۔

اگر تو آپ نے کرپٹو کرنسی یا بٹ کوائن(bitcoin)، ایتھریم(etheriam)، ڈاٹ(dot)، سولانا(solana)، لونا(tera luna)، ایڈا(ada)، شیبااینو(shiba enu) وغیرہ کا نام سنا ہوا ہے تو بہت اچھی بات ہے اور اگر آپ نے اس کے بارے میں پہلے نہیں سن رکھا تو آج ہم آپ کو اس کے بارے میں تمام معلومات فراہم کریں گے کہ اس کو خریدنا کہاں سے ہے بیچنا کہاں پہ ہے جہاں سے خریدنا ہے اس پہ اکاؤنٹ کیسے بنانا ہے اس پہ ٹریڈنگ کیسے کرنی ہے یہ تمام معلومات آپ کو بتائی جائیں گی۔ جس کو جان کر آپ بھی یقیناً کرپٹو سے پیسا کمانے کے قابل ہو جائیں گے۔

سب سے پہلے تو یہ جانتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے کس کو آپ چھو نہیں سکتے جو صرف اور صرف انٹرنیٹ پر ہی خریدی اور بیچی جاتی ہے عام کرنسی کی طرح آپ اس سے خرید وفروخت نہیں کر سکتے جیسے ہم پیپر کرنسی سے کرتے ہیں کوئی بھی چیز ہمیں چاہیئے ہوتی ہے تو ہم دکاندار کو یہ کرنسی یا روپے دے کر وہ چیز خرید لیتے ہیں لیکن کرپٹو کرنسی میں ایسا نہیں ہے اس کو آپ انٹرنیٹ پر ہی ٹریڈ کر سکتے ہیں اور یہاں پر ہی بیچ کر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں اپنی اوریجنل کرنسی یعنی پیپر کرنسی حاصل کر سکتے ہیں۔

اب اگر کرنسی کی بات کی جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر ملک کی علیحدہ لرنسی ہے جیسے پاکستان کی روپیہ ہے انڈیا کی انر ہے، بنگلہ دیش کی ٹکا امریکہ کی ڈالر ہے لیکن کرپٹو میں کوائن (coin) ہوتے ہیں

مثلاً بٹ کوائن جس کو ہم ہم فادر آف کوائن بھی کہہ سکتے ہیں اس کے بعد ایتھریم، سولانا، ٹیرا لونا، ڈاٹ، بی این بی، شیبا اینو اور طرح کے سیکڑوں کے حساب سے کوائن کرپٹومارکیٹ میں موجود ہیں۔

اب آپ کو اس میں کرنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے دیکھنا ہوتا ہے کہ کس کوائن کی قیمت اپنی کم سطح پہ ٹریڈ کر رہی ہے تو آپ اس کو خرید لیں اور جیسے ہی اسکی قیمت اوپر جائے گی تو آپ اس کو بیچ کر اپنا منافع حاصل کر سکتے ہیں اس طرح آپ کو جو بھی کوائن اچھی قیمت پہ ملتا ہے آپ اس کو خرید لیں یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے کوئی پلاٹ سستے داموں خریدا اور جیسے ہی اس کی قیمت زیادہ ہوئی اور آپ کو منافع ہوا تو آپ اس کو بیچ دیتے ہیں۔ کرپٹو مارکیٹ بھی اسی بنیاد پر کام کرتی ہے لیکن آپ نے ہمیشہ کوشش کرنی ہے کہ کوائن کو کم قیمت پہ خریدیں اگر زیادہ قیمت پر خریدیں گے تو کوائن کی قیمت نیچے بھی آ سکتی ہے اور بالفرض آپ نے جو کوائن خریدا ہے تو اس کی قیمت اگر نیچے آ بھی گئی ہے تو آپ نے اس کو نقصان میں بیچنا بالکل نہیں ہے آپ اس کو ہولڈ رکھیں اور اور اس کی قیمت کا دوبارہ اوپر جانے کا انتظار کریں۔

اب اس میں آپ کو انویسٹ بھی کرنا پڑے گا لیکن جو آپ انویسٹ کریں گے وہ آپ نے کسی کو نہیں دینا پوتا وہ آپ کے اپنے پاس ہی موجود ہوتا ہے جس سی آپ کوائن خرید سکتے ہیں۔ اب آپ اس میں کتنی انویسٹمنٹ کرتے ہیں یہ آپ کی جیب کے اوپر ہے جتنا زیادہ آپ انویسٹ کریں گے اتنا ہی زیادہ منافع آپ اس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں پر آپ نے ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی ہے کہ آپ نے اپنی انویسٹمنٹ کسی کو بھی نہیں دینی اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ آپ اتنی رقم مجھے دیں اور اتنا منافع حاصل کرتے رہیں تو سمجھ لیں وہ آپ کو دھوکہ دے رہا ہے آپ نے خود ٹریڈ کرنی ہے اور یہ آپ کی ذہانت پہ ہے کہ آپ اس سے جتنا چاہے کما سکتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کی ٹیکنیکل تجزیہ (Technical analysis) کو سمجھا جائے کہ کون سا کوائن اوپر جائے گا اور کس کی قیمت نیچے آئے گی تو اس کے لئے آپ یو ٹیوب پہ کرپٹو کرنسی کے technical analysis کی ویڈیو کو دیکھ کر سیکھ سکتے ہیں۔

تو اب آپ کو یقیناً پتہ چل گیا ھوگا کہ کرپٹو کرنسی کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے۔ اب ہم آپ لو یہ بتاتے ہیں کہ اس کے لئے آپ کو کونسی ایپلیکیشن چاہیے ہو گی اور اس پہ اکاؤنٹ وغیرہ کیسے بناتے ہیں اور ٹریڈ کیسے کرتے ہیں۔

اس کے لئے جو سب سے اچھی اور اعتماد والی ایپلیکیشن ہے وہ ہے بائنانس(binance) جس پہ آپ اکاؤنٹ بنا کر ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس کی کئے اپ اپنے موبائل کے پلے سٹور میں جائیں اور وہاں پر بائنانس(Binance) لکھیں تو آپ کے سامنے ایپلیکشن آ جائے گی جس کو آپ انسٹال کر لیں اور اس پر اکاؤنٹ بنا لیں۔ آپ اس میں اپنے gmail accountاور موبائل نمبر دڑج کر کے اور باقی تمام معلومات جو آپ سے پوچھی جائیں دے کر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں 


اس کے لئے آپ سے بھی مدد لے سکتے ہیں یوٹیوب پہ جا کر لکھیں "how to create Binance account"

تو آپ کو بہت ساری ویڈیوز مل جائیں گی کوئی سی بھی ویڈیو دیکھ کر آپ آسانی سے اکاؤنٹ بنا لیں گے۔جیسے ہی آپ آکاؤنٹ بنائیں گے تو آپ کے سامنے نیچے دی گئی تصویر کی طرح سے انٹر فیس سامنے آئے گا جہاں پر آپ کو کچھ کوائن کی قیمتیں دکھائی دے رہی ہوں گی۔


اب آپ نیچے مارکیٹ کے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے بہت سے کوائن آ جائیں گے جن کو آپ خرید سکتے ہیں۔اس کے لئے بھی بہتر رہنمائی آپ کو یو ٹیوب پہ ویڈیوز کے ذریعے مل جائے گی یہاں پر بھی ہم آپ کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ہوٹیوب پر آپ کو آسانی سے سمجھ آ جائے گی۔ آپ وہاں پر لکھیں 

"How to trading in Binance" 

تو آپ کے سامنے بہت ساری ویڈیوز آ جائیں گی۔

آیک بات ہمیشہ یاد رکھئیے گا کہ اس میں فائدہ اور نقصان دونں صورتیں موجود ہیں اگر آپ اس میں اپنے ذہن کا استعمال کریں گے اور لالچ نہیں کریں گے تو آپ یقیناً لاکھوں کما لیں گے ہمیشہ کسی بھی کوائن کو تب خریدیں جب وہ کم سے کم قیمت پر ہو کبھی بھی اوپر جاتے ہوتے کوائن میں انٹری مت لیں ورنہ آپ اس میں پھنس سکتے ہیں۔

اور ہمیشہ سپاٹ ٹریڈنگ(Spot trading) کریں کبھی بھی فیوچر ٹریڈنگ نہ کریں وہ حرام ہے اور اس میں آپ کا اکاؤنٹ خالی بھی ہو سکتا ہے۔

ہم آپ کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروا دیں کہ آپ نے اپنی انویسٹمنٹ کسی بھی شخص کو نہیں دینی آپ نے خو ہی بائنانس کے p2p سیکشن سے ڈالر(Usdt) خریدنے ہیں اور اسی سے ٹریڈ کرنی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment