Subscribe Us

Breaking

Tuesday, March 1, 2022

پی ایس ایل کا فائنل جینے پر لاپور قلندرز پر انعامات کی بارش

پی ایس ایل کا فائنل جینے پر لاہور قلندرز پر انعامات کی بارش

psl season 7 lhr qalander winner

پی ایس ایل سیزن 7 کا فاتح لاہور قلندرز رہا جس نے فائنل میں ملتان سلطان کو 42رنز سے شکست دی۔

لاہور قلندرز پہلی دفعہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کے چاہنے والے اپنے پلیئرز سے بہت خوش ہیں اور اس خوشی کا اظہار وہ لاہور قلندرز کے پلیئرز پر انعامات لٹا کر کر رہے ہیں۔

لاہور قلندر کے سب سے بڑے سپونسرز میں سے ایک بینک آف پنجاب ہے جس کا لوگو بھی لاہور قلندرز کی جرسی پر موجود ہے ۔بینک آف پنجاب نے لاہور قلندرز کے پلیئرز کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جو کہ بہت بڑی انعامی رقم ہے کس سےاہور قلندرز کے پلیئرز کو مالی لحاظ سے بہت فائدہ ہو گا خصوصاً جو نئے پلئرز ہیں۔

اس کے علاوہ جلیل گارڈن بھی لاہور قلندرز کا سپونسر ہے اور اس نے بھی لاہور کی اس جیت کو بہترین طریقے سے منایا ہے اور آپ کو یہ سن کر یقیناً حیرانی ہو گی کہ جلیل گارڈن نے لاہور قلندر کے تمام پلیئرز کے لئے لاہور میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ مالی وسائل کے حوالے سے پلئرز کے لئے بہت فائدے مند ہو گا خاص کر ایمرجنگ پلیئرز کے لئے جس سے وہ لاہور جیسے شہر میں اپنا گھر بنا سکیں گے۔

اس کے بعد "ائیر سیال" بھی لاہور قلندرز کے سپونسرز ہیں انہوں نے لاہور قلندرز کے پلیئرز کے لئے اپنی ٹکٹس فری کر دی ہیں جس سے پلیئرز فری میں اس ائیر لائن پر سفر کر سکیں گے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ "ائیرسیال" کسی بھی مین آف دی میچ آنے والے پلیئر کو دس فری ٹکٹس بھی دیتا ہے۔

اس کے علاوہ بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی جو لاہور قلندرز کے گین ہیں انہوں نے لاہور کے کئے انعامات کا ارلان کیا ہے جس میں سے مشہور ٹک ٹاکر سٹار کاشف ضمیر نے لاہور قلندرز کے پلیئرز کے لیے 10لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ سٹارلے شوز نے بھی لاہور کا سپونسر ہے انہوں نے بھی لاپور قلندر کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے سٹارلے نے تمام پلیئرز کے لئے اپنے شوز کی تمام ورائٹی پورے سال کے لئے فری کر دی ہے چاہے وہ جتنے مرضی مہنگے شوز ہوں وہ سب لاہور قلندر کے لئے فری ہیں۔

اس کے علاوہ مغل سٹیل نے بھی لاپور قلندر کے لئے بھاری رقم دینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت سے انعامات لاہور قلندر کے چاہنے والوں نے ان پر نچھاور کئے ہیں اس کے عاوہ فرنچائز نے بھی کھلاڑیوں کو اچھا خاصا پیسہ دیا ہے تو مجموعی طور پر لاہور قلندرز کو پی اپس ایل کا فائنل جینے پر تمام پلئرز کی کروڑوں کی لاٹری لگی ہے اور یہ انعامات کا سلسلہ آنے والے دنوں میں ابھی جاری رہے گا ۔ 

No comments:

Post a Comment