شین وارن انتقال کر گئے
افسوسناک خبر یہ ہے کہ بالر شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں شین وارن چھٹیاں منانے کے لئے تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہو گئے آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وان چھٹیاں منانے کے لئے تھائی لینڈ گئے تھے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کر رہے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شین وارن کی عمر 52سال تھی جس میں سے زیادو تر وقت انہوں نے کرکٹ کی خدمات کے لئے گزاری۔
شین وارن دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز میں سے دوسرے نمبر پر تھے پہلے نمبر پر مرلی دھرن جو کہ 800وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر تھے اس کے بعد دوسرے نمبر پر 708وکٹوں کے ساتھ شین وارن دوسرے نمبر پر تھے۔ شین وارن نے 145ٹیسٹ کھیل کر یہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شین وارن کی کرکٹ کے لئے بہت سی خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد ڑکھی جائیں گی ۔
شین وارن آسٹریلیا کے لیجنڈ لیگ سپنر تھے جن کو دیکھ کر لوگ لیگ سپن سیکھتے تھے۔ وہ ایک چمپئن بالر تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شین وارن پاکستان میں ایک متنازع شخصیت بھی رہے ہیں انہوں نے پاکستانی کرکٹر سلیم ملک پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس کو رشوت کی پیشکش کی کی میچ فکسنگ کے لئے جس کا تاثر سلیم ملک کے کیریئر پر کچھ اچھا نہیں پڑا۔
اس کے علاوہ شین وارن ڈوپنگ کے معاملات میں بھی ملوث رہے جس کی وجہ سے 2003ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ان پر پابندی لگائی گئی جس کی وجہ سے وہ 2003ء کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے۔
مجموعی طور پر آسٹریلیا اور دنیائے کرکٹ کے لئے یہ ایک بڑا نقصان ہے دنیا شین وارن کو ایک لیجنڈ لیگ سپنر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔
No comments:
Post a Comment